اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی ضمنی الیکشن:ووٹرز کی دلچسپی ،امیدواروں کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے حلقہ این اے246 میں ضمنی الیکشن کیلئے عوام کی بڑی تعداد صبح سے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھروں سے نکل آئے ،خواتین کی بڑی تعداد گاڑیوں کے ذریعے پولنگ سٹیشن پہنچیں جبکہ اکثریت خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ پیدل اور سائیکلوں پر سوار ہو کر اپنے امید واروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچے اور شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑے ہو کرووٹ کا حق استعمال کرتے رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل ،ایم کیو ایم کے امید وارکنور نوید جمیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم نے اپنے اپنے حلقوں میں صبح سے ہی اپنے ووٹ کے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا ۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر دورہ کے موقع پر مخالفین کے نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا ،جس پولنگ سٹیشن پر جاتے تو وہاں پر موجود ایم کیو ایم کے کارکن عمران اسماعیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تاہم عمران اسماعیل مخالفین کے نعرے بازی کی پرواہ کئے بغیر تحریک انصاف کے کارکنوں میںگھل مل جاتے اور انہیں ووٹنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے۔اس دوران عمران اسماعیل نے کارکنوں سے کہا کہ آج کا دن تبدیلی کا دن ہے ،لوگوں کو گھروں سے نکلناپڑے گا،عمران اسماعیل نے بھی دعوی کیا کہ تحریک انصاف کو کامیابی ضرور ملے گی۔عمران اسماعیل نے متعدد پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اورا س حوالے سے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ شکایات بھی بھیجیں تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں چھوٹی چھوٹی شکایتیں موصول ہوئی ہیں تاہم کوئی ایسی شکایت نہیں ملی جس سے ضمنی الیکشن متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے امید وارراشد نسیم نے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں کی مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شکایت فیکس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشن کے باہر ایم کیو ایم کے کارکن گلے میں پارٹی کا کارڈ پہن کر گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو ہدایات جاری کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام میں خوف پیدا کررہی ہے جبکہ راشد نسیم نے الیکشن کمیشن کو تین پولنگ سٹیشن پر پولنگ دیر سے شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور ان پولنگ سٹیشن پر وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ،ان شکایات کے باوجود جماعت اسلامی کے رہنما راشد نسیم نے الیکشن کمیشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی نسبت انتظامات بہتر انداز میں کئے ہیں ۔پولنگ کے اندر ایک بہترین ماحول ہے اور رینجرز کی موجودگی میں ضمنی الیکشن کامیابی کے ساتھ ہوا ہے،انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے بعد دعوی کیا ہے انشاءاللہ جماعت اسلامی کامیاب ہو جائے گی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پولنگ سٹیشنوں کے اندر گھس جاتے ہیں اور ووٹ ڈالنے والوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں،انہوں نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی کہ پولنگ صبح ایک گھنٹہ لیٹ ہوئی ہے جس سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس حوالے سے انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام سے رابطہ کیاتاہم الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناءپر پولنگ کا عمل لیٹ شروع ہو ا ہے۔ضمنی الیکشن کے موقع پر رینجرز اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے اور عوام نے بھی ان انتظامات کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔رینجرز پولنگ کے دوران انتہائی الرٹ رہی اور تمام ووٹرز کی جامع تلاشی اور شناختی چیک کرنے کے بعد سٹیشن کے اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ پولنگ کے باہر کسی امیدوار اورووٹرز کو میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی جبکہ عزیز آباد میں مسلم گورنمنٹ سکول کے باہر سے رینجرز 2 نامعلوم افراد کو حراست میں لے لیا اور سکول کے اندر لے گئے جہاں پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ حلقہ این اے 246میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو عوام کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلی۔ کہیں تمام امور خیر خوبی سے انجام پاتے رہے تو کہیں عوام کو مشکلات کابھی سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔ ووٹنگ کاعمل شروع ہوا تو ووٹرز نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح کے اوقات میں ہی اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ خواتین کو کہیں کہیں ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کسی کو اپنا پولنگ اسٹیشن ڈھونڈنے میں دقت ہوئی تو کہیں ووٹنگ عمل تاخیر سے شروع ہونے کے باعث ووٹرز کو انتظار کرناپڑا۔پولنگ اسٹیشنز پرجہاں کچھ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتو وہیں شہریوں کی اکثریت انتظامات سے مطمئن بھی نظر آئی۔ کئی نے تو ووٹ ڈالتے ہی وکٹری کانشان بنا کر خوشی کااظہار بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…