ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جھنگ :ٹرک مکان میں جا گھسا،7 بہن بھائی جاں بحق،4 زخمی

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جھنگ میں رنگ روڈ پر ایک ٹرک بے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا۔ حادثے میں 7 بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدین سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق محلہ پنڈی کے قریب حفاظتی بند رنگ روڈ پر سبزی سے لدا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر خانہ بدوشوں کے گھر پر الٹ گیا جس کے باعث 6 سالہ عبدالرحمن ، 3سالہ مافیہ ، 11سالہ ربیعہ ، 8سالہ مسرت ، 5سالہ فرحت ، 14 سالہ عمران ، 12سالہ نادیہ جاں بحق جبکہ 3 سالہ رضوان اور دو سالہ زرینہ اور ان کی 28سالہ والدہ سرداراں اور والد رحمان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام بہن بھائیوں کی نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں ،۔ ،ریسکیو اہلکاروں نے رضوان،اس کی اہلیہ اور دو بچوں کو تو فوری طور پر نکال لیا،۔خونی حادثہ،7 بہن بھائیوں کی زندگیاں نگل گیا۔ سوئے ہوئے بچے ،ابدی نیند سوگئے، المناک حادثے نے ہر شخص کو غمگین کردیا۔ والد غم سے نڈھال ہے تو ماں اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھونے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…