اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے یمن پر سعودی فضائی حملے ختم کرنے کے اعلان کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کو ہر مسلمان اپنا فرض اولین سمجھتا ہے -شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بےنظیربھٹو اور پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی سفارت خانے کادورہ کیا۔ سعودی ناظم الامور سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے یمن تنازع پر او آئی سی ، سعودی عرب، ایران اور دیگر مسلم ممالک میں اپنے وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظربھٹو اور پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و سیکورٹی ہم سب کےلئے اہمیت رکھتی ہے۔ یمن کی صورتحال پر او ا?ئی سی کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔