منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان پر شدید خطرات منڈلا رہے ہیں،چوہدری نثار

datetime 22  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف منصوبے بنارہے ہیں۔اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس سے پتا چلاہے کہ دشمن منصوبے بنارہے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان پر شدید خطرات منڈلا رہے ہیں، ہمارے دشمن بھاگ گئے ہیں تاہم ختم نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے بہتری آئی ہے تاہم دہشت گردوں کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس کو ماڈل پولیس بنایا جائے گا اور اچھی کارکردگی پر پورے ملک سے زیادہ مراعات دی جائیں گی۔چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی گاڑی روکی تو تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ان کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس پی کے بھائی کو روکنے پر اہلکاروں کومعطل کیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کالے شیشے والی گاڑی کو روکنے والے اہلکاروں کو انعام دیا، پولیس کسی کا خوف دل میں نہ رکھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے اور جس نے کام نہیں کرنا وہ اسلام آباد پولیس چھوڑ دے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…