پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

یمن صورتحال،وزیر اعظم نوازشریف کل سعودی عرب جائینگے،آرمی چیف بھی ہمراہ ہونگے

datetime 22  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پرکل جمعرات کو سعودی عرب جائیں گے ،ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس مصدق ملک کے مطابق وزیر اعظم سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کریں گے جس میں وزیر اعظم یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار داد اور پاکستانی عوام کے سعودی عرب کے ساتھ جذبات کے موقف سے آگاہ کریں گے۔بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں چین کے صدر شی چن پنگ کے کامیاب دورہ پاکستان ،یمن کی صورت حال اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار داد اور پاکستانی موقف سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل سعودی جائیں گے جہاں وزیر اعظم نواز شریف سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کریں گے جس میں وزیر اعظم یمن کی صورت حال پر سعودی حکومت اور سعودی عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے اور پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار داد اور پاکستانی عوام کے سعودی عوام کے ساتھ محبت اور جذبات سے آگاہ کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف سعودی شاہ سلمان بن العزیز کو یقین دہانی کرائیں گے کہ یمن کی جانب سے سعودی سرزمین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پاک فوج سعودی سرزمین پر سب سے آگے کھڑی ہوگی اور پاکستانی حکومت سعودی حکومت کے ساتھ شان بشانہ کھڑے ہوں گے۔ملاقات میں وزیر اعظم آگاہ کریں کہ حرمین شریفین کی حفاظت نہ صرف پاکستان بلکہ امہ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ دار ی ہے اگر سعودی حکومت کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہوگااور یہی پاکستانی پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار داد اور پاکستانی حکومت کا موقف ہے

مزید پڑھئے:’’مکینک بادشاہ ‘‘ تاجدارِگھانا کی کا انوکھی کتھا۔۔۔

۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف ،طارق فاطمی ،سیکرٹری دفتر خارجہ اعزاز چوہدری بھی ساتھ جائیں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملے روکنے کے اقدام کوخوش آئند قرار دیا ہے اور سعودی عرب کی جانب سے مسئلے کو سیاسی انداز میں حل کرنے کی پیشقدمی کو سراہا ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطی وسطی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور اس حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے،پاکستان مسلمہ امہ کے اتحاد کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…