منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی طرف سے شکایات ، شواہد جمع کرانے کی تاریخ ختم

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی طرف سے شکایات ، شواہد جمع کرانے تاریخ ختم ہوگئی پاکستان پیپلز پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ نے اپنی اضافی معروضات کمیشن میں جمع کرا دیں ۔ جوڈیشل کمیشن نے سولہ اپریل کو سماعت کے دوران پی پی پی اور دیگر جماعتوں کو مزید ثبوت جمع کرانے کےلئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی تھی ۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے سندھ اسمبلی کے حلقہ 85 سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرائی گئی ، اس حلقہ سے سسی پلیجو کو شکست ہوئی تھی اور انہوں نے شکست کی ذمہ داری ریٹرننگ افسر پر عائد کی تھی ، ان کا الزام تھا کہ مخالف امیدوار نے سید عامر حیدر شاہ شیرازی نے ریٹرننگ افسر سے ساز باز کر کے جیت کو ہار میں تبدیل کیا جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کی طرف سے کراچی کے حوالہ سے معروضات جمع کرائی گئی ہیں اور موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی میں انتخابات کا نتیجہ منظم دھاندلی کی عکاسی کرتا ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں دھاندلی کا اعتراف کیا ، کراچی انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا ، ایم کیو ایم کے طاقت کے استعمال کی وجہ سے دو افراد کی ہلاکت اور کئی افراد زخمی ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…