اسلام آباد( نیوزڈیسک ) لاہور میں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے یوحنا آباد دھماکوں کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ، سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی اور ایک مشتبہ شخص کو دھماکوں کے الزام میں گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص سے کئی سنسنی خیز انکشافات کی امید ہے۔ یوحنا آباد خودکش دھماکوں میں 15 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔