اسلام آباد( نیوزڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی سے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک مختلف کارروائیوں میں سیکڑوں دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب بھی پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی سے 27 دہشتگردوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا