اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی میں پاک فوج نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں جبکہ 10 دہشت گردوں کی لاشیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے،آئی ایس پی آر کے تعلقات عامہ عاصم سلیم باجوہ کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادہ تیراہ میں ہفتہ کی علی الصبح30 سے35 دہشت گردوں نے مستک سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی ،پاک فوج نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیکر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس منصوبے کو ناکام بنادیا ہے اور اس دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ کئی گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بچ جانے والے دہشت گرد 10 لاشیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی 10 لاشیں اور اسلحہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔
وادی تیراہ میں حملے کا منصوبہ ناکام،15 دہشتگرد ہلاک ،3 سکیورٹی اہلکار زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































