جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،الطاف حسین کیخلاف ثبوت پیش کر دیئے

datetime 18  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹن کی ملاقات ،وزیر داخلہ نے الطاف حسین کے رینجرز کو دھمکیاں اور گزشتہ روز انکے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھئے: پھانسی سب مجرموں کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثارنے حکم جاری کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،کراچی میں امن وامان ،ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیر وپر رینجرز کا چھاپہ اور دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ الطاف حسین کے برطانیہ میں بیٹھ کر رینجرز کو دھمکیاں اور پاکستان میں گزشتہ روز درج ہونے والے مقدمہ پر بھی بات چیت کی گئی ،وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران الطاف حسین کے خلاف ثبوت بھی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کئے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کوبتایا کہ الطاف حسین لند ن میں بیٹھ کر پاکستانی حکام ،رینجرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں

مزید پڑھئے: لاہور واقعہ میں 14عیسائی،7مسلمان جاں بحق ہوئے،چوہدری نثار

وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ الطاف حسین کو لندن کی سرزمین سے پاکستان کو دھمکیاں اور بیان بازی سے روکا جائے۔ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…