اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ، عدالت نے سابق صدر کو چھ اپریل کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے کی ۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ بلوچستان فاروق اعظم جان نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ پرویز مشرف سیکورٹی کے باعث میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ سابق صدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکل کا نواب اکبر بگٹی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ، سندھ حکومت سیکورٹی فراہم کرے تو وہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں ، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سندھ کو پرویز مشرف کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔
بگٹی قتل کیس، مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...
-
سعودی عرب میں15ہزار 591 غیر قانونی تارکین گرفتار



















































