بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

، ڈھاکا میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کےگھر چھاپا‎

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش میں سونے اور کرنسی اسمگلنگ کے الزامات پرپی آئی اے کے کنٹری مینجر کے گھر اور طیارے پر چھاپا مارا گیا ہے ۔ ائرلائن ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری مینجر علی عباس کے گھر پر 3 روز قبل چھاپہ مارا ۔ حکام نے سونا اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر کئی گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی، اس دوران اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا گیا ۔ بنگلہ دیشی حکام کے رویہ کے پیش نظر ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری منیجر علی عباس اہلخانہ سمیت پاکستان واپس آگئے ہیں ۔بنگلہ دیشی حکام نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بدھ کو کراچی سے ڈھاکہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پر بھی چھاپہ مارا اور ڈھائی گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کے روئیے کے پیش نظرآج کراچی سے ڈھاکہ کی پرواز پی کے 266 منسوخ کردی گئی ہے ۔ بنگلہ دیش میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے وزارت خارجہ اور ڈھاکہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ ادھر پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان نے پی آئی اے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں بنگلہ دیش وزارت خارجہ کے ردعمل کا انتظار ہے ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…