ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا چارج سنبھالنے امریکہ پہنچ گئیں

26  فروری‬‮  2015

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی نئی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عہدے کا چارج سنبھالنے امریکہ پہنچ گئیں،نامزدگی کی دستاویزات(آج) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیش کئے جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا چارج سنبھالنے امریکہ پہنچیں تو نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور دیگر سفارتی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ملیحہ لودھی (آج) اپنی نامزدگی کی دستاویزات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیش کریں گی۔انھیں مسعود خان کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات کیا تھا۔ملیحہ لودھی دو بار امریکہ میں پاکستانی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔ وہ لندن اسکول آف اکنامکس کی گریجویٹ اور ہارورڈ یونیورسٹی انسٹیٹوٹ آف پالیٹکس کی فیلو رہی ہیں۔انھوں نے واشنگٹن کے معروف وڈرو ولسن سنٹر میں بھی بطور اسکالر کام کیا ہے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ، ملیحہ لودھی پاکستان میں انگریزی روزنامے دی نیوز کی ایڈیٹر بھی رہ چکی ہیں، اور ان دنوں اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سینیٹ کی رکن، اور لندن کے انسٹیٹوٹ آف اسٹرٹیجک افئرز کی ایڈوائزری کونسل کی رکن ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…