تربت ،مند میں ایف سی کی کارروائی ،3مغوی بازیاب

26  فروری‬‮  2015

تربت (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیچ کے نواحی علاقے مند میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ان مکان سے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے تین افرادکو بازیاب کرالیا گیا۔ تینوں افراد کا تعلق کراچی اور گوادر سے ہے۔ترجمان کے مطابق مغویوں سے جبری کام بھی لیا جاتا تھا۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے،تاہم اغوا کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔