بگٹی قتل کیس :مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنیکا حکم

25  فروری‬‮  2015

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سندھ حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاﺅاور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق صدر پرویز مشرف ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر فاروق اعظم نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی، درخواست پر عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ اپنے موکل کو عدالت میں کب پیش کریں گے۔ جس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت کے حکم پر ان کے موکل پیش ہوجائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سیکیورٹی فراہم کی جائے، عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے سندھ حکومت کو انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…