بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پر لندن میں قائم مقدمات کا پاکستانی حکومت سے کوئی تعلق نہیں

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر لندن میں قائم مقدمات سے پاکستانی حکومت کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سفارتکار نے ان مقدمات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین قومی رہنما اور پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جب کہ لندن میں ان پر قائم مقدمات سے پاکستانی حکومت کا کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی کسی پاکستانی سفارت کار نے ان مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز نے آرمی پبلک اسکول پر حملے سے متعلق اپنا بیان واپس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پولیس کو بہتر طرز عمل کی بھی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا کسی کو میڈیا میں بیان کی وجہ سے فوجی عدالت نہیں لے جایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب کی جانب سے کسی کارروائی کا کوئی علم نہیں اس وقت ہماری توجہ صرف ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانے پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…