بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

پی ایس ایل: پی سی بی نے زمبابوین کھلاڑی پر پابندی عائد کردی

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزارابانی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ دو ایڈیشنز میں شرکت سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاہدے کی خلاف ورزی پر اٹھایا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نے طے شدہ شرائط اور وعدوں کی پاسداری نہیں کی، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔بورڈ کے مطابق پیشہ ورانہ کرکٹ میں معاہدوں اور باہمی اعتماد کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے، تاہم متعلقہ کھلاڑی نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔ تحریری طور پر طے پانے والے معاہدے، جن میں معاوضہ اور دیگر شرائط شامل تھیں، ان پر عمل درآمد ضروری ہوتا ہے اور بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ان سے پیچھے ہٹنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ اپنے اخلاقی اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور دو سالہ پابندی اس خلاف ورزی کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق مزارابانی نے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی پر آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے بھارتی لیگ کے ساتھ معاہدہ کر لیا، جس پر بورڈ نے قانونی کارروائی بھی کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی سی بی معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی کھلاڑی کوربن بوش کے خلاف کارروائی کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…