جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آپ کے صدقات کے مستحق تین ادارے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے خاندان نے میرے بچپن میں گائوں چھوڑ دیا تھا‘ پچاس سال گزر گئے‘ اس دوران گائوں میں ہمارا گھر بھی ختم ہو گیا اور زمینیں بھی زمینوں میں مل ملا کر تحلیل ہو گئیں‘ میرے والد کا دو سال پہلے انتقال ہوا‘ ہم نے ان کی وصیت کے مطابق انہیں گائوں میں دفن کر دیایوں گائوں میں آنا جانا شروع ہوا تو پتا چلا گائوں میں تعلیم‘ صحت اور روزگار تینوں نہیں ہیں‘ آدھے گائوں کی آنکھیں خراب تھیں

میں نے ریسرچ کی ‘ پتا چلا المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے مختلف علاقوں میں فری آئی کیمپس لگاتا ہے‘ یہ لوگ آنکھوں کے آپریشن بھی کرتے ہیں اور سفید اور کالے موتیے کا علاج بھی‘ میں نے ٹرسٹ کے سربراہ عبدالرزاق ساجد صاحب سے رابطہ کیا‘ میری درخواست پر انہوں نے میرے گائوں میں آئی کیمپ لگایا‘ ہم نے دو دن میں ساڑھے پانچ سو لوگوں کا علاج کیا‘ 70 لوگوں کا آپریشن بھی ہوا اور آنکھوں میں لینزبھی لگے‘ میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تجربہ رہا‘ٹرسٹ کے پاس جدید مشینیں بھی ہیں اور ماہر سرجن بھی‘ آج ان کی وجہ سے میرے گائوں کے 70 لوگ دیکھنے کے قابل ہو چکے ہیں‘ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ صرف پاکستان نہیں بلکہ یہ’’ روشنی سب کے لئے ‘‘ کے سلوگن سے بنگلہ دیش ‘ کینیا ، گیمبیا ‘سری لنکا ‘ یمن ‘ شام‘ انڈونیشیا ‘ ملاوی ‘ نائیجیریا ‘ افغانستان ‘عراق اور برمامیں بھی ’’فری آئی کیمپ ‘‘ لگاتاہے‘ یہ لوگ اب تک آنکھوں کے ایک لاکھ چوبیس ہزار مفت آپریشن کر چکے ہیں‘ ان کے فری آئی کیمپوں میں آپریشن سے پہلے ہر مریض کا بلڈ پریشر ‘ شوگر‘ ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں اور مریضوں کو’’ المصطفیٰ ‘‘ کی طرف سے عینکیں ‘ لینز ‘ ادویات اور کھانا بھی دیا جاتا ہے‘ گزشتہ سال 2020ء کے دوران ’’المصطفیٰ ‘‘ نے پاکستان میں 603‘ غزہ فلسطین میں 62‘ بنگلہ دیش میں 298 ‘ برما میں 21‘ گیمبیا میں 106 ‘ سوڈان میں 21‘ کینیا میں 33 اور سری لنکا میں 39 فری آئی کیمپ لگائے ۔ ٹرسٹ نے لاہور کے دل مزنگ روڈ پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ساتھ المصطفیٰ آئی ہسپتال بھی تعمیر کردیا۔ ’’المصطفیٰ آئی ہسپتال ‘‘ میں چار ماہ کے مختصر عرصے میں ایک ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن ہوئے جب کہ او پی ڈی سے دس ہزار مریضوں نے استفادہ کیا۔ ٹرسٹ نے المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں ’’ المصطفیٰ دسترخوان ‘‘ کا آغاز بھی کر دیاجب کہ کورونا کے دوران المصطفیٰ کی طرف سے پاکستان میں 6800 ‘ غزہ فلسطین میں 4280 ‘ لبنان میں 960 ‘ شام میں 5245‘ بنگلہ دیش میں 1100 ‘ برما میں 2800‘ یمن میں 9500 ‘ کینیا میں 2750 ‘ تنزانیہ میں 3570 اور ملائی میں 2100 فوڈ بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔ یہ لوگ رمضان میں فوڈبیگزبھی تقسیم کرتے ہیں‘ سردیوں میں مستحق لوگوں کو کپڑے‘ سویٹر‘ جیکٹس اور رضائیاں بھی دیتے ہیں‘ یتیموں کی کفالت بھی کرتے ہیں‘ بچوں کو قرآن مجید بھی حفظ کراتے ہیں اور پینے کے صاف پانی کی سکیمیں بھی چلاتے ہیں۔میری اہل خیر سے درخواست ہے آپ اپنے صدقات اور زکوٰۃ المصطفیٰ ٹرسٹ کو دے سکتے ہیں‘ اکائونٹس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔


میں بیس برس سے ’’اخوت‘‘ سے بھی وابستہ ہوں‘ ڈاکٹر امجد ثاقب نے 2001ء میں قرض حسنہ کے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز کیا تھا‘ یہ لوگ اب تک 140 ارب روپے کے بلاسودقرضے دے چکے ہیں‘30 اپریل 2021تک ملک بھر میں 47 لاکھ قرضے دیئے جاچکے ہیں‘ مستفید افراد کی تعداداڑھائی کروڑ ہے‘قرضوں کی شرح ریکوری 99 فیصدہے‘دنیا کی بہترین آڈٹ فرم سے

سالانہ آڈٹ ہوتا ہے‘ مستفید افراد کی مکمل تفصیلات (نام ‘ شناختی کارڈ نمبر‘ ایڈریس‘ مقصد‘ کاروبار کی نوعیت‘ قرض کی واپسی کی صورت حال کا جائزہ) بھی دستیاب ہیں‘ آپ معائنہ کر سکتے ہیں‘ اخوت ملک کے سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان‘ آزاد کشمیر اور فاٹا میں کام کرتی ہے‘ملک بھر میںسب سے کم انتظامی اخراجات ہیں‘قرضوں کی تقسیم صرف مساجد‘ چرچ اور مندر میںہوتی ہے‘چار ہزار سے زائد ملازمین ہیں‘یہ ملازمین آٹھ سو سے زائد دفاتر اور شہروں میں

مکمل دیانت اور محنت سے فرائض انجام دیتے ہیں۔اخوت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام اراکین کوئی تنخواہ ‘ الائونس یا گاڑی ‘ ملازم وغیرہ نہیں لے سکتے‘قرضوں کی اوسط رقم تیس ہزارر وپے ہوتی ہے‘ ضرورت مند قرض لینے کے بعداپنا کاروبار کرتے ہیں‘ یہ قرض خواہوں کو 150 مختلف کاروبار کی ٹریننگ بھی دیتے ہیں‘مستحق افراد ٹریننگ لیتے ہیں‘ قرضہ لیتے ہیں‘کاروبار کرتے ہیں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں‘ اخوت قرض حسنہ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی

دے رہی ہے ۔اخوت کے چار کالجزہیں جن میں اخوت کالج یونیورسٹی قصور‘ اخوت کالج فیصل آباد‘ اخوت کالج برائے خواتین چکوال اور اخوت این جے وی سکول کراچی ‘ ان اداروں میںصوبہ سندھ‘ بلوچستان‘خیبر پختونخواہ‘گلگت بلتستا ن‘ آزاد کشمیر اور پنجاب کے بچے پڑھتے ہیں‘ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد بچے اور بچیاں انٹر میڈیٹ سال اول‘ سال دوم‘ بی اے اور بی ایس پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں‘ یہ بچے48اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ بارہ

زبانیں بولتے ہیں‘ اب تک600 سے زائد طالب علم اخوت کالج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں‘اخوت قرض حسنہ کے ساتھ ساتھ اخوت کلاتھ بینک‘ اخوت ہیلتھ سروسز اوراخوت خواجہ سرا سپورٹ پروگرام بھی چلا رہی ہے‘ اخوت خواجہ سرا سپورٹ پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے میں خواجہ سرائوں کی عزت کو بلند کرنا اور انہیں اس قابل بنانا ہے کہ یہ ایک باعزت زندگی گزار سکیں

۔اس پروگرام کے تحت لاہور‘ کراچی ‘ سرگودھا‘ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں اب تک 2000 سے زیادہ خواجہ سرا رجسٹر کیے جاچکے ہیں‘ خواجہ سرائوں کو ماہانہ وظیفے کی صورت میں آٹھ کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں‘ اخوت رجسٹر خواجہ سرائوں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔یہ ادارہ بھی کریڈیبل اور پاکستان کی پہچان ہے‘ آپ بے فکر ہو کر اسے اپنی زکوٰۃ اور صدقات دے سکتے ہیں۔ آپ ان اکائونٹس میں اپنی امداد جمع کرا سکتے ہیں۔

تیسرا ادارہ ڈاکٹر خلیل الرحمن نے ہزارہ ڈویژن میں قائم کیا‘ ڈاکٹر صاحب خود نیفرالوجسٹ ہیں اور یہ کافی عرصہ سعودی عرب میں رہے‘ڈاکٹر صاحب اور ان کے ساتھیوں نے 2005ء کے زلزلہ کے بعد پاکستانی متاثرین کی مدد کے لئے جدہ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے ایک خیراتی ادارہ قائم کیا اور یہ لوگ زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے لگے‘ ڈاکٹر صاحب اور ان کے احباب پاکستان آئے تو یہ دیکھ کر پریشان ہو گئے پاکستان میں گردوں کے امراض بڑھ رہے ہیں‘گردوں کے امراض کا علاج

بہت مہنگا ہوتا ہے‘ تمام لوگ علاج نہیں کرا سکتے‘ یہ لوگ متفکر ہوئے ور اپنی سوسائٹی کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ ہزارہ ڈویژن میں ایبٹ آباد حویلیاں کے مقام پر گردوں کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا‘ ہسپتال کا مقصد پس ماندہ علاقوں کے غریب شہریوں کو ڈائلیسز کی مفت سہولت فراہم کرنا تھا‘2012ء میں اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 2015ء میں پاکستان کڈنی سنٹر ایبٹ آباد کی بلڈنگ مکمل ہو گئی‘ اس

وقت یہاں 16 ڈائلیسز مشینوں کے ساتھ ساتھ لیبارٹری اور فارمیسی بھی قائم ہے۔ یہاں تقریباً 70فیصد مریضوں کا مفت ڈائلیسز کیا جاتا ہے اوراب تک 40 ہزار ڈائلیسز سیشن کیے جا چکے ہیں۔ حال ہی میں اس سنٹر میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح بھی کیا گیا ‘ اس میں جدید ٹیکنالوجی سے گردوں کی پتھری کے آپریشن کیے جا رہے ہیں‘ کڈنی سنٹر کے سالانہ مالی اخراجات تقریباً 3 کروڑ روپے ہیں جو زیادہ تر اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں۔سوسائٹی سنٹر کو

وسیع کرکے 50بستروں کا نیا ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتی ہے‘ اس پر 5 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی‘ کورونا کی وجہ سے فنڈ ریزنگ تقریبات بند ہو چکی ہیں لہٰذا ادارہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے‘ میری اہل خیر سے درخواست ہے آ پ اس ادارے کی مدد کریں‘ جو احباب اس ادارے کی مدد کر کے اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ ڈاکٹر خلیل صاحب سے موبائل نمبر 0300-5598569پر رابطہ کر سکتے ہیں اور مزید معلومات www.pkc.com.pk سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آپ اپنے عطیات اس اکائونٹ نمبر پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

الائیڈ بینک آف پاکستان‘ جی 10 مرکز‘ اسلام آباد
یہ تین ایسے ادارے ہیں جنہیں میں ذاتی طور پر جانتا ہوں‘ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اور اخوت کے ساتھ میں خود کام کر چکا ہوں‘ یہ ادارے بڑے ہیں اور پورے ملک بلکہ انٹرنیشنل لیول پر کام کر رہے ہیں جب کہ ڈاکٹر خلیل صاحب کا ادارہ چھوٹا ہے لیکن یہ ہزارہ ڈویژن کے ہزاروں مریضوں کو سہارا دے رہا ہے‘ میری آپ سے درخواست ہے آپ آنکھیں بند کر کے ان اداروں کو اپنے عطیات بھجوا سکتے ہیں شاید آپ کا عطیہ آپ کی دنیا اور آخرت دونوں کو ضائع ہونے سے بچا لے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…