پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

رمضان میں کسی بھی نماز کے بعد یہ سورۃ پڑ ھ لیں گھر میں رزق کی فراوانی کا زبردست وظیفہ

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سورت المزمل کی تلاوت کامعمول مالی وسعت اور کشائش رزق کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ اسلاف کی تعلیمات اور ریاضت کا نچوڑ بھی ہیں اور بار ہا کے آزمائے طر یقے ہیں۔ پورے یقین و اعتماد سے ان میں سے کوئی سا بھی طریقہ مستقل طور پر اپنا لیں ، انشاءاللہ اس کا فائدہ آپ کو کھلی آنکھوں سے نظر آئے گا۔1۔ غناء وتو نگری

اور کشائش رزق کے لیے اکتالیس بار، یا اکیس بار یا کم ازکم گیارہ بار روزانہ کا معمول بنالیں۔2۔ ایک نہایت مجرب طریقہ یہ بھی ہے کہ41 دن 41 بار، پھر 41 دن تک 21 بار اور پھر زندگی بھر کے لیے 11 بار کو معمول بنالیں آغاز نو چند ی جمعرات سے کریں ۔3۔ مالی حالات بہت خراب ہو گئے ہوں تو نوچندی جمعرات یا پیر سے آغاز کر کے روزانہ صرف ایک بار تلاوت کریں۔لیکن مندرجہ ذیل مقامات کاسات سات 7 بار تکرار کر کے سور ت مکمل کریں۔ 1 یا ایھا المزمل 2 رب المشرق والمغرب لا الہ الا ھو فا تخذہ وکیلا 3 واللہ یقد ر الیل والنھار 4 یتغون من فضل اللہ 5 واستغفر واللہ ان اللہ غفور رحیم۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے تو پھر روازنہ 11 بار اس تکر ار کے بغیر تلاوت کا معمول بنا لیں۔اس سورت مبارکہ کی تلاوت سے نہ صرف یہ کہ رزق کے دروازے کھلتے ہیں، بلکہ اگر کسی نے جادو ٹونے کے ذریعے کا کاروبار یا آمدن کی بندش کروا رکھی ہے تو وہ بندش ختم ہو جاتی ہے ۔ مالی رکاوٹیں حد سے زیادہ ہوں، سحری بندش کا بھی خدشہ ہو

اور کشائش کے آثار چاروں طرف ناپید نظر آرہے ہوں تو آٹے کی تین سوتیرہ گولیاں بنا کر خشک کر لیں، پھر گھر کے چند افراد بیٹھ کر سورۃ المزمل شریف کی تلاوت شروع کریں اور ایک ایک گولی پر تلاوت کرکے پھونک مارتے رہیں۔ آخر میں پانی پر بھی دم کر لیں۔ اس دوران بات

چیت بالکل نہ کریں۔ پانی کو گھر کے تمام افراد سات دن پیتے رہیں اور گولیاں نہر دریا میں پھینک دیں۔انشاءاللہ دو تین بار کے عمل سے بڑی بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی اور ہر طرح کی بندش کھل جائے گی۔ بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔میری دعا ہےاللہ پاک ہرایک مسلمان کی مشکل

کودورفرمائےاوردنیا اورآخرت میں عافیت نصیب فرمائےآمین سورۂ مزمل مبارکہ قرآن پاک کی 73ویں سورۂ ہے‘ اس سورۂ مبارکہ میں بیس آیات ہیں۔ حضورنبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہےکہ جو کوئی اس سورۂ کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا اللہ جل شانہٗ اس کی مصیبت کو دور

فرمادے گا۔ جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کوپڑھے گا اللہ تعالیٰ اسےدنیا وآخرت میں خوش رکھے گا‘اس کا افلاس دورہوگا اورجس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔ جو کوئی اس سورۂ کو سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔ اگر کوئی

مسئلہ حل نہ ہورہا ہو تو چالیس روز بلاناغہ خلوت میں چالیس مرتبہ پڑھیں۔ ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…