منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یارَحِیْمُ ، دولت برسے گی

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جوشخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَااَللّٰہُ پڑھے گا، انشاء اللہ اس کے دل سے تمام شکوک وشبہات دور ہو جائیں گے اور عزم ویقین کی قوت نصیب ہوگی ۔جو لاعلاج مریض ہواور اس کے مرض سے اطباء عاجز آگئے ہوں وہ بکثرت یَا اَللّٰہُ کا ورد رکھے اور اس کے بعد شفاء کی دعامانگے اس کوشفاء نصیب ہوگی بشر طیکہ موت کاوقت

نہ آگیا ہو۔ جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہوجاتا ہے خواہ کیساہی مشکل ہو۔ ہرنماز کے بعد سو بار پڑھنے والا صاحبِ باطن وصاحب کشف ہوجاتا ہے۔ چھیاسٹھ بار لکھ کر دھوکر مریض کوپلانے سے اللہ تعالی شفاء عطافرماتا ہے ۔ خواہ آسیب کااثر کیوں نہ ہو۔ آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر اللّٰہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتاہے۔ جوشخص اللّٰہ کا محبت الہی کی وجہ سے ذکر کر ے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صاحبِ یقین میں سے ہوگا۔ جوہر نماز کے بعد سات بار (ہُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُ ) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شرسے محفوظ رہے گا۔ جوشخص ایک ہزار با (یَااللّٰہُ یَاہُوَ ) پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اورمعرفت کو مضبوط کردیاجائے گا ۔ جوشخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کرقبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک ( یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یارَحِیْمُ ) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالی سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالی اس

کو عطا فرمائیں گے،الرَّحْمٰنُ (بے حد رحم کرنے والا) جوشخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَا رَحْمٰنُ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہرقسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی ۔ اگر کوئی شخص اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ کولکھ کر اور دھوکر وہ پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈال دے تو درخت

کے پھل میں برکت ہو گی۔ اسی طرح طالب ومطلوب کانام مع والدہ کے لکھ کر باند ھے تو مطلوب اسکی محبت میں سرگر داں ہوجائے ۔ اور اگر کسی کو گھو ل کر پلائے تواس کے دل میں طالب کی محبت ہو ‘ بشر طیکہ محبت جائز ہو۔ اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امرِ مکروہ

سے محفوظ رہتا ہے ۔ اسےلکھ کراوردھوکرپلانے سے گرم بخار سے شفانصیب ہوتی ہے۔ جوکوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دو سواٹھا نوے بارپڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر بہت رحم فرمائے گا ۔ جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس (بار (یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰ خِرَۃِ وَ یَارَحِیْمَھُمَا ) پڑھے

گا اس کی ضرورت وحاجت آسانی سے پوری ہوگی ۔ جوکسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ) پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔اَلرَّحِیْمُ بڑا مہربان جو شخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھے گااس کے

قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا ، اور تمام دنیوی آفتوں اور عملِ مکروہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہر بان ہوجائے گی ۔اور اگر اس کومشک وزعفران سے لکھ کر کسی محفوظ جگہ بدخلق آدمی کے گھر میں دفن کردیا جائے تواس میں حیاء ، ترحم اور مسکنت پ

یدا ہوجائے گی ۔ جو ہر روز سو بار پڑھنے کا معمول بنا ئے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کیلئے نرم ہوجاتے ہیں ۔ جواس کا کثرت سے ورد کر تاہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتاہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتاہے۔ جوکوئی ہرروزیہ اسم

پانچ سو بار پڑھے گا دولت پائے گا اور اللہ تعالی کی مخلوق اس پر مہر بان وشفیق ہوگی۔ جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن بار پڑھتا رہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا ۔ جو یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَاوَرَحِیْمَھَا اکتالیس روزتک پڑھے گا اس کی حاجت پوری ہوگی۔ جو شخص اسے روزانہ سو بار پڑھے اس کے دل کی قساوت دور ہوجاتی ہے ۔ جس کی کوکسی ناگوار کام کا اندیشہ ہووہ (اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ) کو کثرت سے پڑھے انشاء اللہ محفوظ رہے گا۔ اگر اسے لکھ کر پانی سے دھوکر پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…