اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

گھر اجاڑنے والے وہ 8 طریقے جو آپ کو نہیں کرنے چاہییں آپ تحقیق کرکے دیکھ لیں اس گھر کی بربادی کیسے شروع ہو گی ؟

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ مشاہدات آپ میں سے اکثر کو معلوم بھی نہیں ہوں گے۔ اگر ہوں گے بھی تو کبھی اتنی اہمیت یا دھیان دیا ہوگا۔ آپ کو میں ان آٹھ مشاہدات کا راز بتاتاہوں۔1- وہ گھر جس کے صحن سے درخت کا ٹ دیا جائے وہ گھر کبھی آباد نہیں رہتا ۔آپ جب بھی کسی گھر کو اجڑتا دیکھیں گے۔ آپ تحقیق کرکے دیکھ لیں۔ اس گھر کی بربادی درخت

کاٹنے سے شروع ہوگی ۔ چنانچہ آپ کے گھرمیں اگر کوئی پرانا درخت ہے تو آپ اسے ہرگز ہرگز نہ کاٹیں۔ آپ کا گھر ہمیشہ آباد رہے گا۔ یہ وہ حقیقت ہے کہ جس کی وجہ سے اولیا ءکرام پوری زندگی درخت لگاتے اور درختوں کی حفاظت کرتے رہے۔2- جس گھر میں پرندوں ، جانوروں اور چونٹیوں کو رزق ملتا ہے اس گھر سے کبھی رزق ختم نہیں ہوتا۔ آپ تجربہ کر لیں۔ آپ پرندوں ، بلیوں، کتوں اور چوینٹوں کو کھانا دانہ اور پانی ڈالنا شروع کر دیں۔ آپ کے گھر کا کچن بند نہیں ہوگا۔ آپ پر رزق کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ اللہ پا ک غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنے والوں کو کبھی بے عزت نہیں ہونے دیتا۔ 4-آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے مخالفین آپ کو بے عزت نہ کرسکیں۔ آپ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنا شروع کردیں۔ بالخصوص آپ غریب بچیوں کو لباس اور چادریں لے کر دینا شروع کردیں۔ آپ مرنے کے بعد باعزت رہیں گے۔ آپ کا بڑے سے بڑا مخالف آپ کی بے عزتی نہیں کرسکے گا۔ چنانچہ آپ لوگوں کی ستر پوشی کا بندوبست کریں۔

5-آپ اگر اپنی راہ سے بھٹکی ہوئی اولاد کو راہ راست پر لانا چاہتے ہیں۔ تو آپ ان غریب بچیوں کی شادیاں کرا دیں۔ آپ کی اولاد نیک ہوجائے گی۔ آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں آپ غریب بچیوں کی شادیاں کرائیں۔ آپ انکو گھروں میں آباد کرائیں۔ آپ ان پر ان کے اثرات دیکھیں گے ۔

آپ کو یہ اثرا ت حیران کر دیں گے۔6- اگر آپ اپنی زندگی میں شکر اور اطمینان لانا چاہتے ہیں۔ توآپ لوگوں کو کھانا کھلانا شروع کردیں۔ تو آپ کا دل اطمینان کی نعمت سے مالا مال ہوجائے گی۔ آپ کی اولیاءکرام کی ضیافت میں اطمینا ن نظرآئے گا۔ یہ اطمینان تواضع کی دین ہے۔

آپ بھی متواضع ہوجائیں ۔ آپ کی زندگی سے لالچ کم ہوجائے گا۔ اور آپ مطمئن ہوجائیں گے۔ 7-آپ اگر صحتمند رہنا چاہتے ہیں تو غرباء کا علاج کرانا شروع کردیں۔ آپ کی صحت ٹھیک ہوجائے گی۔ اس کے بعد آپ جو بھی دوا کھائیں گے وہ دوسرے مریضوں کے مقابلے میں آپ پر

زیادہ اثر کرے گی۔ آپ جو بھی خوراک کھائیں گے وہ آپ پر زیادہ اثر کرے گی۔ آپ اگر ڈپریشن کا ش ک ا رہیں تو آپ دوسروں کےلیے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کردیں۔ وہ آپ کو دعا دیں۔ اور غریب کے گھر موٹر لگوا دیں ۔ یا پھر گھر کے سامنے ٹھنڈے پانی کا کولر رکھ دیں۔ آپ کا

ڈپریشن ختم ہوجائے گا۔ کیونکہ ڈپریشن آگ ہوتاہے۔ اورپانی ہرآگ کو بجھا دیتاہے۔8- اگر آپ طاقت ور ہوناچاہتے ہیں۔ تو آپ سادگی اختیار کر لیں۔ دنیا کو کوئی بھی فرعون آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اللہ پا ک نے سادگی میں ایٹمی طاقت رکھی ہے ۔ شاید اس لیے تمام انبیاء اور تمام اولیاء سادہ تھے۔ چنانچہ فرعون ہو یا نمرود ہو، یہ ان کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہ سکے ۔ آپ بھی آزما لیں۔ آپ کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ انشاءاللہ ۔ یہ تھے آٹھ مشاہدات جو آپ کی زندگی میں بے حد کام آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…