ریاض(این این آئی) مسجد نبوی میں بجلی کا پہلا بلب 117 سال قبل لگایا گیا تھا۔ مسجد نبوی میں لگایا جانے والا پہلا بلب دارالمدینہ عجائب گھر میں تاحال محفوظ ہے۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق
عجائب گھر میں محفوظ بلب پر لگی ہوئی پرچی کے مطابق یہ بلب 1907 میں مسجد نبوی میں لگایا گیا تھا۔اخبار کے مطابق یہی وہ سال بھی ہے جب سعودی عرب میں پہلی مرتبہ بجلی آئی تھی۔تاریخی کتب کے مطابق شروع میں بجلی کا نظام مدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے کسی بھی دوسرے شہر میں نہیں تھا۔مسجد نبوی میں اس کی شروعات دو بجلی گھروں سے ہوئی تھی۔ ان میں سے ایک کوئلے اور دوسرا مٹی کے تیل سے چلتا تھا اور 20 کلو واٹ بجلی تیار ہوتی تھی۔ اس زمانے میں نماز فجر کے دوران مسجد نبوی میں روشنی کے لیے چارجڈ بیٹری سے استفادہ کیا جاتا تھا۔