بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

روزے سے متعلق وہ باتیں جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان کا بابرکت مہینہ جاری ہے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں۔اگرچہ بظاہر یہ ایک سیدھا سادہ عمل ہے مگر روزوں کے حوالے سے متعدد افواہیں پھیلائی گئی ہیں ۔ان میں سے 6 غلط فہمیاں مندرجہ ذیل ہیں ان کے ساتھ اسلامک سائنسز اینڈ شریعہ کے طالب علم حافظ شبیر حسن کا تجزیہ شامل کیا گیا ہے۔لیکن ان سوالات کے جواب اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ کس فقہ کو مانتے ہیں

اورکچھ مندرجہ ذیل معاملات میں تشریح کی جا سکتی ہے۔

دانت برش کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

کئی علما کا خیال ہے کہ دانت برش کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ شبیر حسن کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں ہلکا سا پودینے کا ذائقہ روزہ توڑنے کے لیے کافی ہے۔ اگرچہ بہت سے علما کے خیال میں دانت برش کرنا جائز ہے، شبیر حسن زیادہ محتاط لوگوں کے لیے کچھ ٹوٹکے بتاتے ہیں۔پہلا مشورہ تو یہ ہے کہ کم سے کم ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں۔ایسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں جس کا ذائقہ بہت تیز نہ ہو۔دوسرا مشورہ ہے مسواک استعمال کی جائے۔

آپ اپنا تھوک نگل نہیں سکتے

اپنے تھوک کو نگلنے کی بالکل اجازت ہے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ شبیر حسن کہتے ہیں کہ اس غلط فہمی کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔ اس سے آپ کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔تاہم کسی اور شخص کے ساتھ جسمانی رطوبت کے تبادلے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔کسی اور کا تھوک نگلنا قدرے مختلف بات ہے اور روزے کے دوران ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔آپ اپنے ساتھی یا بیوی کو بوسہ نہیں دے سکیں گے یا ان کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں قائم کر سکتے۔ روزے کا مقصد ہی اپنی چاہتوں کو کنٹرول کرنا ہے جس میں کھانا، پینا اور جنسی تعلقات شامل ہیں۔‘

رمضان صرف خوراک پر پابندی کا نام ہے

رمضان کے دوران غیبت سے بچنا نہایت اہم ہےکھانا یا پینا ہی وہ اعمال نہیں جن سے روزہ ٹوٹ سکتا ہے۔ شبیر حسن کہتے ہیں کہ وہ گناہ جو آپ اپنی زبان سے کرتے ہیں، ان سے بھی آپ کا روزہ ٹوٹ سکتا ہے۔وہ کہتے ہیں اگر آپ غیبت کریں یا گالی گلوچ کریں تو روزے کا فائدہ کم ہو جاتا ہے۔

غلطی سے کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

اگر آپ مکمل طور پر اور حقیقی طور پر بھول جائیں کہ آپ نے روزہ رکھا ہوا ہے اور کچھ کھا لیں تو آپ کا روزہ نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ آپ یاد آنے پر فوراً رک جائیں۔تاہم اگر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہوئے کچھ کھا پی لیں جس سے بچا جا سکتا تھا تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جیسے کہ وضو کرتے وقت۔ اگر وضو کرتے وقت آپ غلطی سے پانی نگل لیں تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔شبیر حسن کہتے ہیں: جب آپ وضو کر رہے ہوتے ہیں تو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ غرارے نہ کریں۔ صرف کلی کریں اور تھوک دیں۔

آپ کوئی دوا نہیں کھا سکتے

برطانیہ کی مسلم کونسل نے انٹرنیشنل گلاکوما ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک مشترکہ پیغام جاری کیا ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کچھ دوائیاں ایسی ہیں جو روزے میں استعمال کی جا سکتی ہیں، مثال کے طور پر آنکھوں کے قطرے۔تنظیم نے رمضان کے بارے میں ہدایت نامہ جاری کیا ہے جو ہسپتالوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ اس کے مطابق آنکھوں اور کانوں کے قطرے، ٹیکے اور یوریتھرل انفیوژن وہ ادویات ہیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔تاہم دوا نگلنے سے آپ کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔

روزہ ہر حال میں رکھنا ہے

روزہ صرف انھی لوگوں پر فرض ہے جو بالغ ہوں اور طبعی طور پر تندرست ہوں ۔مسلم کونسل کے مطابق جسمانی طور پر کمزور افراد، بیمار، حاملہ عورتیں، بچے کو دودھ پلانے والی مائیں اور مسافر روزہ رکھنے کے پابند نہیں ہیں۔اگر آپ نے کسی بیماری کے باعث روزے نہیں رکھے تو لازمی ہے کہ رمضان کے بعد ضائع شدہ روزے کسی اور مہینے میں پورے کریں۔تاہم اگر بیماری طویل مدت ہے تو پھر آپ یومیہ فدیہ دے سکتے ہیں، یعنی کسی غریب کو کھانا کھلا سکتے ہیں۔یقیناً مذکورہ معلومات آپ کیلئے فائدہ مند ہونگی اور آپ کی روزے سے متعلق کئی غلط فہمیاں دور ہو جائینگیْ

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…