بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے معروف ہندو پنڈت نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کے بارے میں کیا کہا ؟ ایمان افروز تحریر ‎

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)اسلام مخالف کتاب کے مصنف معروف ہندو پنڈت کا نبی کریمﷺ اور دین اسلام کو خراج تحسین ، غلطی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ’’دی ہسٹری آف اسلامک ٹیررازم ‘‘کے مصنف معروف ہندو پنڈت نے اسلام مخالف کتاب تحریر کرنے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے چند بھٹکے ہوئے لوگوںکے اعمال کو دیکھ کر

کتاب تحریر کی لیکن جب میں سیرت النبیﷺ ، قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اسلام سے متعلق میں غلطی پر تھا اور جو لوگ اسلام سے متعلق غلط معلومات کی بنیاد پر رائے قائم کر لیتے ہیں انہیں معاف کرتے ہوئے ان کی غلطیوں سے درگزر کردینا چاہئے۔ دین اسلام کے ماضی میں مخالف معروف ہندو پنڈت کا کہنا تھا کہ اگر دنیا نبی کریم ﷺ کی سنت و احادیث کو اپنا لے تو یہ امن و چین کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ اسلام جیسا سچا اور انسانیت سے پیار کرنے والا مذہب دنیا میں نہیں اسلام اور نبی کریم ﷺ کی سیرت سے زیادہ کسی اور مذہب یا شخصیت کی زندگی میں انسانیت کا درس موجود نہیں۔ہندوئوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص آپﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ’’ آپ ﷺ اپنے مخالفین کیلئے بددعا فرمائیں ‘‘تو نبی کریم ﷺ نے اسے جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ ’’میں کسی کیلئے بددعا کرنے یا کسی پر لعنت بھیجنے کیلئے مبعوث نہیں کیا گیابلکہ مجھے اللہ تعالیٰ نے رحمت بنا کر بھیجا ہے‘‘۔ قرآن کی سورۃ الانبیا کی آیت نمبر107کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام مخالفت سے توبہ کرنے والے معروف ہندو پنڈت کا کہنا تھا کہ

قرآن میں نبی کریمﷺ کے رحمت اللعالمین ہونے کی واضح دلیل موجود ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’اے محمد!ہم نے آپ کو ساری دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ صرف مسلمانوں کیلئے رحمت بنا کر نہیں بھیجے گئے بلکہ آپ ساری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ قرآن پر عمل کی سب سے اعلیٰ اور بہترین مثال تھی، آپﷺ فرماتے تھے کہ میں بددعا یا لعنت بھیجنے کیلئے نہیں بھیجا گیا بلکہ مجھے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…