اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا نوجوانوں کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ایمان افروز بیان۔ تفصیل کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی اطاعت ہر حال میں فرض ہے، مولانا طارق جمیل نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ ایک بیٹا اپنے باپ سے سوال کرنے لگا کہ آج تک تو نے میرے لئے کیا ، کیا ہے؟ بیٹے کی بات سن کر باپ نے جواب دیا کہ ’اچھا میرے بیٹے‘ ۔ باپ کے اس جواب میں کتنی بے بسی اور درد تھا ؟ آج کل اولاد کو اس کا خیال نہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بیٹے کے سوال کے جواب میں باپ صدمے کی وجہ سے جواب تک نہ دے سکا۔ وہ والد جس نے اپنی پوری زندگی اس کیلئے فنا کر دی۔ مولانا طارق جمیل نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے نبیﷺ نے فرمایا کہ قیامت تب آئے گی جب ماؤں کو اور والدین کو ذلیل کیا جائے گا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں سب لوگوں اور علماء سے التماس کرتا ہوں کہ لوگوں کو دین پیش کرو نہ کے فرقہ واریت۔ گھر میں بیوی کے ساتھ حسن سلوک کیسا ہونا چاہئے یہ بات عا م لوگوں کو سکھانی چاہئے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آج کل نہ خاوند کو پتہ ہے کہ بیوی کوعزت کیسے دینی ہے اور نہ بیوی کو پتہ کے خاوند کا کیا مقام ہے؟ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے نبی ﷺ نے فرمایا کہ سب سے اچھا مسلمان وہ ہے جو اپنی بیوی سے حسن سلوک کرے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میری شریعت میں سجدہ ہوتا تو بیوی سے کہتا کہ خاوند کو سجدہ کراور آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ سب سے پہلے جوعمل ترازو میں تولا جائے گا وہ بیوی سے سلوک کا عمل ہوگا۔