بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں فون پر شدید تلخ کلامی کا انکشاف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران کے خلاف ممکنہ طور پر دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو ایران پر حملوں کی بحالی کے خواہاں ہیں، جبکہ امریکا اور خلیجی ممالک اس تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتے کے اختتام پر ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے معاملے پر شدید اختلاف پایا گیا۔ ایک ذریعے نے اس بات چیت کو انتہائی تلخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو کے دوران دونوں جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب نیتن یاہو کے دفتر نے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان اختلافات اور تلخ کلامی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے کی تصدیق تو کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ گفتگو میں نہ جارحانہ انداز اختیار کیا گیا اور نہ ہی تلخی پیدا ہوئی۔اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ سے روزانہ رابطے کررہے ہیں اور انہیں ایران کے خلاف دوبارہ فوجی حملے شروع کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق عرب اور مسلم ممالک کے رہنما اسرائیلی وزیراعظم کی ان کوششوں پر تشویش کا شکار ہیں۔ ان ممالک کی قیادت واشنگٹن پر زور دے رہی ہے کہ خطے میں مزید فوجی تصادم سے بچنے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت امریکا کے خلیجی اتحادی ایران پر نئی فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے تنازع کے حل کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کیے جانے کے امکانات فی الحال کم ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی منگل کو واضح کیا کہ واشنگٹن اس وقت ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی بحال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کررہا۔ ان کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں مؤثر ثابت ہورہی ہیں اور امریکا اپنا معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکا کی مقرر کردہ سرخ لکیریں عبور کیں تو امریکی فوج جوابی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ادھر قطر کے ثالثوں نے منگل کو بتایا کہ انہیں ایران اور امریکا دونوں کی جانب سے ابتدائی طور پر حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے حوالے سے ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں سفارتی رابطوں کے نتیجے میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے ایک ابتدائی فریم ورک پر دستخط بھی ہوئے، تاہم اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کسی جامع امن معاہدے پر منتج نہیں ہوسکے۔



کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…