جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ایران جنگ،امریکا کے 81فوجی طیارے اور ڈرون تباہ،مالی نقصان 3.3ارب ڈالر تک پہنچ گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکا کے 81فوجی طیارے اور ڈرونز یا تو تباہ ہوگئے یا انھیں شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث وہ کسی کام کے نہیں رہے ہیں،

اس نقصان کی مجموعی مالیت تقریباً 3.3ارب ڈالر بنتی ہے۔کانگریشنل ریسرچ سروس کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی نقصانات میں جدید جنگی طیاروں کے ساتھ نگرانی، ایندھن بھرنے اور بغیر پائلٹ کے طیارے بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکا نے اس جنگ میں ایک درجن ایف15-ای، ایک ایف35-اے، 2اے10- اور 7 کے سی135- طیارے کھوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 مارچ کو کویت کے اوپر اپنے ہی طیاروں کی فائرنگ سے ایف15-کے تین طیارے تباہ ہوئے جبکہ اگلے ماہ ایران کے اوپر ایک اور ایف15-مار گرایا گیا۔ان کے علاوہ اردن کے موافق السلطی ایئربیس پر 9 اور 10 ستمبر کو ایرانی حملوں کے دوران کم از کم آٹھ دیگر ایف15-طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

جن طیاروں اور ڈروزن کو نقصان پہنچا ان میں ایک ای3-سینٹری، دو ایم سی130-جے، ایک ایچ ایچ60-ڈبلیو ہیلی کاپٹر، ایک ایم کیو4-سی، تین ایم کیو1- اور 45ایم کیو9- ریپر ڈرونز شامل ہیں۔اسی طرح جنگی کارروائیوں کے دوران ایک اے ایچ64- اپاچی، چار اے ایچ6- اور ایک ایم ایچ60- ہیلی کاپٹر بھی ضائع ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو9-ریپر کی قیمت 30سے 50ملین ڈالر جبکہ ای3-سینٹری کی قیمت تقریباً 270ملین ڈالر ہے،تاہم حتمی نقصانات میں تبدیلی ممکن ہے کیونکہ بعض معلومات خفیہ ہیں اور کچھ متاثرہ طیارے مرمت کے بعد دوبارہ استعمال ہوسکتے ہیں۔ادھر ایران جنگ میں امریکی ہتھیاروں کی لاگت بھی ایک ماہ میں 21.7ارب سے بڑھ کر 28.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…