جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوئی تو وہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے معاملے پر ہوگی جنہیں بھارت اپنا حصہ قرار دیتا ہے، بھارتی وزیر دفاع کی نئی گیدڑ بھبکی

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی مستقبل میں پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ان کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان کسی مرحلے پر بات چیت ہوئی تو وہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق معاملات تک محدود ہوگی، جنہیں بھارت اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کے علاقے دراس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کی جانب سے دراندازی یا کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کی گئی تو بھارت اس کا سخت جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی قومی ترجیحات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ ان کے بقول بھارت ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز، چِپ ڈیزائننگ اور اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جبکہ پاکستان پر انہوں نے دہشت گردی اور دراندازی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔بھارتی وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آپریشن “سندور” کے ذریعے پاکستان کے مبینہ دہشت گردی کے ڈھانچے کو واضح پیغام دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت کی افواج مستقبل میں بھی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم کے ساتھ انجام دیتی رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…