جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانے پر دلہن نے دولہا سے طلاق مانگ لی

datetime 16  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانے پر نوبیاہتا دلہن نے اپنے دولہا سے طلاق مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے پٹیل نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شادی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی ہنی مون پر گئے لیکن یہ ہنی مون خوش گوار یادوں کے بجائے نوبیاہتا جوڑی کے درمیان علیحدگی کی وجہ بن گیا کیونکہ لڑکا اپنے والدین اور بہن بھائی کو بھی ہنی مون پر ساتھ لے گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہنی مون کے معاملے پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا جس پر ان دونوں کو کونسلنگ سینٹر بھیجا گیا۔بیوی نے کونسلر کو بتایا کہ ہنی مون پر جانے کا مقصد میاں بیوی کے درمیان تعلق مضبوط کرنا ہوتا ہے لیکن خاندان کے دیگر افراد کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے شوہر کے ساتھ مناسب وقت نہیں گزار سکی۔

دوسری جانب شوہر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے خاندان کو ساتھ اس لیے لے کر گیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ سب خوش ہوں، اپنے ساتھ والدین اور بہن بھائیوں کو شامل کرنا نامناسب نہیں تھا اور مجھے یہ غلطی نہیں لگتی۔میاں بیوی کے درمیان اس تنازع پر 3 مشاورتی سیشنز سے گزر چکے ہیں لیکن دونوں فریقین صلح کے لیے تیار نہیں ہیں مگر پھر بھی کونسلرز نے حال ہی میں ایک اور سیشن کا انعقاد کیا اور جوڑے کو اپنے مستقبل پر غور کرنے کے لیے اضافی وقت دے دیا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…