ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان میں ریاستی جبر عروج پر، یوناما کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما)نے افغان طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک تشویشناک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، جبکہ ریاستی جبر اور عوامی آزادیوں پر سخت پابندیاں برقرار ہیں۔طالبان حکومت میں آزاد صحافت اور میڈیا پر قدغنیں بدستور قائم ہیں اور حالیہ مہینوں میں ان پابندیوں میں مزید شدت آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحافیوں کو دھمکیوں، گرفتاریوں اور سنسرشپ کا سامنا ہے، جس کے باعث آزاد اطلاعات کا حصول شدید متاثر ہو رہا ہے۔رپورٹ میں طالبان کے عام معافی کے دعووں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ یوناما کے مطابق سابق حکومتی اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے ارکان کو اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو اعلان کردہ پالیسیوں کے برعکس ہے۔خواتین کے حقوق کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ تعلیم، روزگار اور سفر پر عائد رکاوٹیں بدستور برقرار ہیں، جس سے خواتین کی سماجی اور معاشی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔یوناما نے اپنی رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی بھی کی ہے کہ افغانستان میں نظامِ انصاف مفلوج ہو چکا ہے اور نام نہاد فوجداری قوانین کے ذریعے ظلم و زیادتی کو قانونی شکل دی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ترک کر کے افغانستان کی بگڑتی معیشت، انسانی حقوق، تعلیم، صحت اور روزگار کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے، تاکہ افغان عوام کو درپیش سنگین بحران سے نکالا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…