ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایپسٹن سے دوستی پر ناروے کی ولی عہد شہزادی کی خاندان سے معذرت

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

اوسلو(این این آئی )ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ- ماریٹ نے ان لوگوں سے معذرت کی ہے جنہیں انہوں نے مایوس کیا۔

یہ معذرت جنسی جرائم کے مرتکب امریکی ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے ماضی کے رابطوں کی جانچ پڑتال اور اس صورتحال پر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے شاہی خاندان کو لاکھڑا کیا۔ایپسٹین کے ساتھ میٹ-ماریٹ کے رابطوں نے شہزادی کو گزشتہ چند دنوں سے توجہ کا مرکز بنا رکھا ہے۔ اسی دوران ان کا بیٹا رواں ہفتے ریپ کے الزام سمیت کئی جرائم کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوا ہے۔ایپسٹین کی فائلوں میں شہزادی کا ذکر سینکڑوں بار آیا ہے اور نارویجن میڈیا کے مطابق وہ 2019 میں پہلے ہی ایپسٹین کے ساتھ اپنے رابطوں پر ندامت کا اظہار کر چکی تھیں۔ دستاویزات، جن میں ای میلز کا تبادلہ بھی شامل ہے، ظاہر کرتی ہیں کہ میٹ-ماریٹ نے 2013 میں کئی دنوں کے لیے فلوریڈا کے پام بیچ میں ایپسٹین کا گھر کرائے پر لیا تھا۔شاہی محل سے جاری ایک بیان میں میٹ ماریٹ نے کہا کہ میں اس صورتحال پر اپنی معذرت دہراتی ہوں جس میں میں نے شاہی خاندان، بالخصوص بادشاہ اور ملکہ کو ڈالا ہے۔

ناروے کے وزیر اعظم نے پیر کے روز کہا تھا کہ میٹ-ماریٹ اور دیگر ممتاز نارویجن شخصیات، جن کے نام ایپسٹین کے بارے میں شائع ہونے والی تازہ ترین دستاویزات میں آئے ہیں، انہیں اپنی مبینہ شمولیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…