ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

آسمان پر بیک وقت ایک ہی چاند 4 جگہوں پر دیکھ کر شہری حیران

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

ماسکو (این این آئی)روس میں آسمان پر بیک وقت ایک ہی چاند 4 جگہوں پر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

یہ غیر معمولی اور حیرت انگیز منظر 1 اور 2 فروری کی رات روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے رہائشیوں نے دیکھا اور اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔آسمان پر نظر آنے والے اس نایاب منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آسمان پر 4 چاند ایک قطار بنائے نظر آ رہے ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق آسمان پر نظر آنے والے اس حیرت انگیز نظارے کو مون ڈوگ کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جب چاند کی روشنی برف کے ان کرسٹلز سے گزری تو روشنی کے اضطراب سے ایک ہی چاند 4 جگہوں پر نظر آیا۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر قدرتی عمل ہے اور ایسا صرف مخصوص موسمی حالات میں نظر آتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقت میں 4 نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح صرف 1 ہی چاند تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…