ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی فوج نے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی فوج نے بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی شہید-139 ڈرون غیرواضح ارادے کے ساتھ کیریئر کی طرف بڑھ رہا تھا اور اس سے امریکی ایف-35 لڑاکا طیاروں نے مار گرایا۔امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ ابراہم لنکن سے ایف-35 سی لڑاکا طیارے نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ایرانی ڈورن مارگرایا اور ایئرکرافٹ کیریئراور وہاں موجود عملے کو محفوظ رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے دوران امریکی فوج کے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی امریکی سازوسامان کو نقصان پہنچا ہے۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری مذاکرات شروع نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی، جس کے جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کو خطے کی جنگ میں تبدیل کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…