ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

13 سالہ بچے نے پبھرے سمندر میں 4 گھنٹے تیر کر اپنے خاندان کی زندگی بچالی

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)مغربی آسٹریلیا میں ایک 13 سالہ لڑکے نے غیر معمولی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرخطر سمندر میں کئی گھنٹے تیر کر اپنی ماں،

بہن اور بھائی کی زندگیاں بچا لیں۔یہ واقعہ مغربی آسٹریلیا کے ساحلی علاقے کوئنڈالپ (Quindalup) میں پیش آیا، جہاں یہ خاندان چھٹیاں گزار رہا تھا۔ تیز ہواؤں کے باعث ان کی چھوٹی کشتی اور ہوا سے بھرا پیڈل بورڈ قابو سے باہر ہو کر گہرے سمندر کی طرف بہنے لگے۔نوجوان لڑکے نے حالات کو بھانپتے ہوئے کشتی کو واپس ساحل کی جانب موڑنے کی کوشش کی تاکہ مدد حاصل کی جا سکے، تاہم کشتی ڈوب گئی۔ اس موقع پر بچے نے ہمت نہ ہاری اور تقریباً چار کلومیٹر کا فاصلہ سمندر میں تیر کر طے کرنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکے نے بتایا کہ وہ لگ بھگ چار گھنٹے مسلسل تیراکی کے بعد ساحل تک پہنچا۔ اس کے مطابق اس نے بریسٹ اسٹروک، فری اسٹائل اور دیگر تیراکی کے انداز استعمال کیے۔ ساحل پر پہنچ کر وہ نڈھال ہو کر گر پڑا، مگر پھر بھی مدد لینے کے لیے مزید دو کلومیٹر تک دوڑ لگا دی تاکہ کسی فون تک پہنچ سکے۔یہ واقعہ 30 جنوری کو پیش آیا، جس کی اطلاع مغربی آسٹریلیا کی پولیس کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے دی گئی کہ ایک خاندان سمندر میں بہہ گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق 47 سالہ خاتون، 12 سالہ لڑکا اور 8 سالہ بچی کو شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر نے تلاش کر لیا۔ بعد ازاں امدادی جہاز کے ذریعے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

مقامی میرین ریسکیو کمانڈر پال بریسلینڈ نے بتایا کہ خاندان ساحل سے تقریباً 14 کلومیٹر دور سمندر میں پھنس گیا تھا اور کئی گھنٹوں تک خطرناک لہروں کا سامنا کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 13 سالہ بچہ ہمت دکھاتے ہوئے ساحل تک نہ پہنچتا تو بروقت امداد ممکن نہ ہو پاتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچے نے ابتدائی دو گھنٹے لائف جیکٹ کے ساتھ تیراکی کی اور بعد میں لائف جیکٹ اتار کر مزید دو گھنٹے مسلسل تیرتا رہا، جس نے بالآخر اس کے پورے خاندان کی جان بچا لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…