بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

جا پان میں خاتون فوجی کیساتھ ساتھی اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی

datetime 27  جنوری‬‮  2026 |

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں ایک خاتون فوجی افسر رینا گونوئی نے اپنے ساتھیوں کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رینا گونوئی نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 میں تربیتی مشق کے دوران تین مرد ساتھیوں نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔انھوں نے بتایا تھا کہ اس کی شکایت سرکاری سطح پر کی گئی لیکن اعلیٰ حکام نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔خاتون فوجی کی ان الزامات پر مبنی ویڈیو 2022 میں یوٹیوب پر وائرل ہوئی جس سے انھیں عوامی حمایت ملی اور احتجاجی مہم شروع ہوئی۔سوشل میڈیا پر ان کو انصاف دلوانے کے لیے ایک پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد صارفین نے دستخط کیئے تھے۔شدید احتجاج اور عوامی دبائو پر فوجی مرد اہلکاروں پر مقدمہ شروع کیا گیا اور 2023 میں 3 فوجیوں کو جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی گئی تاہم یہ سزا دو سال قید تھی جسے چار سال کی معطلی کے ساتھ معطل رکھا گیا مطلب وہ عملی طور پر کبھی جیل نہیں گئے جس پر خاتون فوجی نے ساتھی فوجی اہلکاروں سمیت حکومت جاپان کو فریق بناتے ہوئے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ سول کورٹ میں دائر کیا۔

حکومتِ جاپان نے اس معاملے پر اپنی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو مصالحت کی پیش کی تھی جو انھوں نے قبول کرلی۔سول عدالت میں خاتون فوجی نے حکومت سے کیے گئے مصالحت نامہ پر دستخط کردیئے تاکہ دنیا میں ملکی فوج کی بدنامی نہ ہو۔حکومتِ جاپان نے خاتون فوجی رینا گونوئی کو 1.6 ملین ین تقریباً 10 ہزار 400 ڈالرز بطور ہرجانہ دینے پر اتفاق کیا ہے جس کے جواب میں ملزم فوجی اہلکار نہ تو متاثرہ خاتون فوجی کو معافی نامہ دیں گے اور نہ ہی ہرجانے کی رقم دیں گے۔ہرجانے کی رقم حکومتِ جاپان کی جانب سے متاثرہ فوجی خاتون رینا گونوئی کو ادا کی جائے گی اور یوں سول کیس مکمل طور پر ختم ہوگیا۔متاثرہ خاتون اہلکار رینا گونوئی جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس میں تعینات تھیں انھوں نے اس فیصلے کو سنگ میل قرار دیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…