اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک بھارتی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مسافر کو ٹپ دیے بغیر گاڑی سے اترنے نہیں دیتیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقررہ مقام پر پہنچنے کے باوجود ڈرائیور نے دروازے لاک رکھے اور مسلسل ٹپ دینے پر اصرار کرتی رہیں۔ویڈیو کے مطابق مسافر نے دروازہ کھولنے کا کہا، مگر ڈرائیور کا مؤقف تھا کہ پہلے ٹپ دی جائے۔ مسافر نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اضافی رقم ادا نہیں کرے گی۔ اس پر ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ میں ٹپ دینا قانون کا حصہ ہے اور بغیر ٹپ دیے گاڑی سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مسافر نے جواب دیا کہ اس نے پہلے کبھی کسی اوبر ڈرائیور کو ٹپ نہیں دی اور نہ ہی اسے اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہوا ہے۔ بات بڑھنے پر مسافر نے گاڑی کی صفائی پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ کیب صاف نہیں تھی، جس کے ثبوت کے طور پر ویڈیو میں سامنے والی نشست پر رکھے سافٹ ڈرنک کے کین بھی دکھائی دیتے ہیں۔اس پر ڈرائیور نے صفائی کے اعتراض کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی سیٹ صاف ہے اور مسافر کو اسی پر توجہ دینی چاہیے۔
خاتون ڈرائیور مسلسل ٹپ کا مطالبہ کرتی رہیں، جبکہ مسافر کا کہنا تھا کہ کرایہ پہلے ہی ادا کیا جا چکا ہے اور ٹپ دینا لازمی نہیں بلکہ مرضی پر منحصر ہے۔ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کی آواز بلند ہوتی سنائی دیتی ہے، جبکہ مسافر پُرسکون انداز میں اپنا مؤقف دہراتی رہتی ہے۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ٹپ دینا اختیاری نہیں، تاہم اسی دوران ویڈیو اچانک ختم ہو جاتی ہے۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ متعدد افراد نے خاتون ڈرائیور کے رویے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ مسافر نے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا، جبکہ کئی دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ا
A female Uber driver refused to open the car doors without getting a tip.
She locked the car doors and held the passengers hostage.
There’s no tipping culture in the UK, so the woman passenger was shocked.
Isn’t it wrong to lock someone like this? pic.twitter.com/sx8jfCfYDD
— ︎ ︎venom (@venom1s) January 20, 2026














































