بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری طیارے ایئر فورس ون میں سوئٹزرلینڈ روانگی کے فوراً بعد تکنیکی خرابی سامنے آ گئی، جس کے باعث طیارے کو احتیاطی طور پر واپس واشنگٹن لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جیسے ہی طیارے نے پرواز بھری، عملے نے ایک فنی مسئلے کی نشاندہی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کا رخ واپس موڑ دیا گیا ہے، تاہم کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔ صدر ٹرمپ اب متبادل طیارے کے ذریعے ڈیووس جائیں گے۔

بیان کے مطابق ایئر فورس ون کو بحفاظت جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اتار لیا گیا، جہاں ابتدائی جانچ میں معمولی نوعیت کی الیکٹرک خرابی سامنے آئی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ مکمل احتیاط کے پیش نظر کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

واپسی کے بعد صدر ٹرمپ ایک دوسرے طیارے میں سوار ہو کر ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ روانگی سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ سفر غیر معمولی ہوگا اور وہ نہیں جانتے کہ آگے کیا ہوگا، تاہم امریکہ کی نمائندگی بھرپور انداز میں کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر تنقید کی تھی اور ایک بار پھر اس مؤقف کا اظہار کیا تھا کہ امریکہ کو گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہیے۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…