ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سڑک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے والا کروڑ پتی نکلا

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سڑک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے والا گداگر کروڑ پتی نکلا، 3 گھر ، گاڑیوں اور رکشے کا مالک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اندور کے مصروف بازار میں ایک معذور شخص منگی لال لوہے کی ریڑھی پر خاموش بیٹھا رہتا تھا۔ نہ بھیک مانگتا، نہ آواز دیتا، لوگ خود ہی سکے ڈال دیتے ہیں، یہ شخص غریب نہیں بلکہ کروڑ پتی ہے۔

حکومت کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے دوران انکشاف ہوا کہ منگی لال روزانہ بھیک سے 400 تا 500 روپے کماتا تھا، مگر اصل کمائی رات کو ہوتی تھی، وہ یہی رقم بازار کے تاجروں کو ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے سود پر دیتا اور روزانہ سود وصول کرتا تھا۔تحقیقات کے مطابق اس کے پاس 3 گھر، 3 آٹو رکشے اور 1 کار موجود ہے، جبکہ معذوری کی بنیاد پر اسے سرکاری مکان بھی ملا ہوا تھا، اس کے آٹو رکشے کرائے پر چلتے ہیں، جبکہ ایک کار کے لیے اس نے ڈرائیور بھی رکھا ہوا ہے۔تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ صرافہ بازار کے کئی افراد کو سود پر رقم دیتا ہے اور روزانہ وہیں جا کر سود وصول کرتا ہے۔ وہ ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے قرض دیتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ وہ کسی سے زبردستی پیسے نہیں لیتا، لوگ خود ہی دے دیتے ہیں۔حکام کی جانب سے کروڑ پتی گداگر کو شیلٹر ہائوس منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے اثاثوں کی جانچ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…