اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے باعث کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارتِ داخلہ نے دھماکے میں جانی نقصان کی تصدیق کی ہے، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد تاحال جاری نہیں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید معلومات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔خبر ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کابل کا وہ علاقہ ہے جہاں غیر ملکی شہریوں کی رہائش زیادہ پائی جاتی ہے اور اسے عام طور پر دارالحکومت کے نسبتاً محفوظ علاقوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔















































