ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ویڈیو: سانپ کے کاٹنے کے بعد متاثرہ شخص سانپ جیکٹ میں ڈال کر اسپتال لے آیا

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  سانپ کے ڈسنے کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس میں متاثرہ شخص علاج کے لیے اسپتال پہنچا تو اکیلا نہیں تھا بلکہ سانپ کو بھی اپنی جیکٹ میں چھپا کر ساتھ لے آیا۔

یہ غیر معمولی واقعہ بھارت کے شہر متھرا میں پیش آیا، جہاں ایک رکشہ چلانے والے شخص کو سانپ نے کاٹ لیا۔ حیرت انگیز طور پر وہ سانپ سے جان چھڑا کر بھاگنے کے بجائے اسے پکڑ کر اپنی جیکٹ میں رکھا اور اسی حالت میں اسپتال پہنچ گیا۔

واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس میں متاثرہ شخص اپنے ہاتھ پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات دکھاتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسپتال میں موجود ہے اور بروقت علاج نہ ملنے پر اپنی ناراضی کا اظہار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا جانے والا سانپ عام نہیں بلکہ ناگ (کوبرا) ہے، جسے دنیا کے انتہائی زہریلے سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…