جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ایران پر کیسے حملہ کرنا ہے؟ پینٹاگون کی ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی، سائبر اور نفسیاتی آپشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔امریکی میڈیا نے محکمہ دفاع کے دو عہدے داروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایران کے خلاف فضائی طاقت اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کسی بھی ممکنہ فوجی ردِعمل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے منصوبہ سازوں نے صدر ٹرمپ کو سائبر آپریشن اور نفسیاتی مہم کے آپشن بھی پیش کیے ہیں جن کا مقصد ایرانی کمانڈ کے ڈھانچے، مواصلات اور سرکاری میڈیا کو کمزور کرنا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدے داروں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور سفارتی راستے کھلے ہیں۔اسی دوران امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، وہاں سے اتوار کی رات کو کئی امریکی جنگی طیاروں کی پروازیں ہوئیں۔دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت سینئر معاونین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے خلاف حملے سے پہلے سفارت کاری کو موقع دینا چاہیے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سفارت کاری پہلا آپشن ہے، لیکن اگر ضروری ہوا تو وہ فوجی طاقت استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ترجمان وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…