واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے ۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیار ے میں گفتگو میں کہاکہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں ارب پتی کاروباری ایلون مسک سے بات کریں گے ۔ ایلون مسک اس کام میں ماہر ہیں،ان کی کمپنی بہترین ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نیگزشتہ روز جوہری معاہدے پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا،ہم ان سے مل سکتے ہیں۔ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے ۔















































