منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ 70 لاکھ ڈالر کی کوکین اسمگلنگ کرنے پر دو بھارتی گرفتار

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس نے دو بھارتی نڑاد ٹرک ڈرائیورز کو 309 پونڈ (تقریباً 140 کلوگرام) کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق برآمد کی گئی منشیات اتنی مقدار میں تھی کہ وہ ”ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے سکتی تھیں”۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہفتے کے روز ایک ہائی وے انسپیکشن کے دوران پولیس نے ایک سیمی ٹرک کی تلاشی لی۔ منشیات سونگھنے والے کتے (اسنیفر ڈاگ) نے ٹرک کے سلیپر برتھ میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد اہلکاروں نے کمبل سے ڈھکے ہوئے متعدد گتے کے ڈبے برآمد کیے جن میں کوکین چھپائی گئی تھی۔عدالتی ریکارڈز کے مطابق، دونوں ڈرائیورز کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انڈیانا اسٹیٹ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان پر ڈی پورٹیشن ہولڈ بھی لگا دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…