بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

10بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ بیٹیوں کا نام بھول گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2026 |

ہریانہ (این این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ خاتون کی شادی 38 سالہ سنجے کمار سے 2007 میں ہوئی تھی، 19 سال کے دوران جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے کمار نے بتایا کہ ہمیں بیٹے کی خواہش تھی اور میری بیٹیاں بھی چاہتی تھیں کہ ان کا بھائی ہو، خدا نے اب بیٹا دیا ہے۔

سنجے کمار کے مطابق ان کی پہلی بیٹی 12 ویں کلاس کی طالبہ ہے جبکہ 10 میں سے زیادہ تر بیٹیاں اسکول جاتی ہیں۔ان کی کہانی سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب میڈیا سے گفتگو کے دوران سنجے بیٹیوں کے نام بھول گئے۔میڈیا نے ان کی بیٹیوں کا نام پوچھا تو سنجے کو نام بتانے میں مشکلات پیش آئیں تاہم انہوںنے کہاکہ وہ اپنی تمام بیٹیوں کو تعلیم دلوانے کے خواہشمند ہیں۔دوسری جانب خاتون کی ڈیلیوری کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کی زچگی کا عمل انتہائی خطرناک تھا لیکن خوش قسمتی سے ماں اور بچہ اب صحت مند ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…