ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے، آیت اللہ خامنہ ای کا ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کو ٹیلی ویژن پر ریکارڈ شدہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا اور مظاہرین میں سے ہنگامہ کرنے والوں کو ان کی حد میں رکھا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ دکان دار درست کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں کاروبار کرنا مشکل ہے، جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم مظاہرین سے بات کریں گے لیکن ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے بات کرنا بے سود ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ایک جائز عمل ہے مگر احتجاج اور بے امنی میں فرق ہے۔ مظاہرین سے بات چیت کی جا سکتی ہے اور حکام کو ان سے بات کرنی چاہیے، لیکن ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے مکالمے کا کوئی فائدہ نہیں، شرپسندوں کو ان کی حد میں رکھا جائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ صدر اور دیگر اعلیٰ حکام اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے اور اس میں دشمن بھی ملوث ہے، غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ اور عدم استحکام فطری نہیں بلکہ اس میں دشمن ملوث ہے اور یقیناً اسے روکنا چاہیے۔واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی مظاہروں میں اب تک کئی افراد ہلاک جبکہ بیامنی پھیلانیکیالزام میں درجنوں افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان لفظی جنگ بھی اْس وقت شروع ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان داغا کہ اگر ایران نے مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔امریکی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا تھا کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت سے خطے میں عدم استحکام پھیل سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…