جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مسجد نبویۖ کے مذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل

datetime 26  دسمبر‬‮  2025 |

مدینہ منورہ(این این آئی )مسجد نبویۖ میں اللہ کے مہمانوں کو عبادت کے لیے آواز دینے والی رقت آمیز اور پرسوز آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی، تاہم ان کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مسجدِ نبوی ۖ کے مذن شیخ فیصل نعمان کو 25 سال قبل 2000 میں باضابطہ مذن مقرر کیا گیا تھا جو چند روز قبل مدینہ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو طویل عرصے سے مسجدِ نبوی ۖ کی خدمت کرتا آ رہا ہے، 25 سال تک انہوں نے اپنی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی آواز میں اذان دی، جس نے زائرین اور مقامی لوگوں کے دلوں کو متاثر کیا۔

ان کے والد کم عمری میں ہی اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے بعد ازاں یہ سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی۔شیخ فیصل نعمان کی نماز جنازہ فجر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں کی گئی۔جنت البقیع وہ مقدس مقام ہے جہاں رسول اللہ ۖ کے اہل خانہ اور جلیل القدر صحابہ کرام آرام فرما ہیں اور اسی بابرکت سرزمین میں شیخ فیصل نعمان کو بھی سپرد خاک کیا گیا۔حال ہی میں شیخ فیصل نعمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں شیخ فیصل اپنی زندگی کی آخری اذان پرسوز آواز میں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس سے قبل، مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ایک جذباتی پیغام میں ان کی آخری اذان بھی شیئر کی جو انھوں نے 2 نومبر کو دی تھی اور یہی اذان مسجد نبوی ۖ ان کی زندگی کی آخری پکار ثابت ہوئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…