ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی ۖکے مذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی عرب میں مسجد نبویۖ کے مذن شیخ فیصل نعمان 25 برس تک اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔مسجد انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا، انہیں نمازِ فجر کے بعد مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شیخ فیصل نعمان کو سن 2001 میں مسجد نبویۖ کا مذن مقرر کیا گیا تھا۔ مسجد انتظامیہ کی جانب سے مدن کی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

سعوی میڈیا کے مطابق اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے خاندان کی روایت رہا ہے۔ ان کے والد اور دادا دونوں مسجد نبوی ۖمیں مذن کے فرائض انجام دیتے رہے۔شیخ فیصل نعمان کے والد کو صرف 14 سال کی عمر میں مذن مقرر کیا گیا تھا اور وہ 90 برس سے زائد عمر تک اس خدمت پر فائز رہے۔شیخ فیصل نعمان، اپنے والد کے انتقال کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے اور دہائیوں تک اس مقدس فریضے کو سر انجام دیا۔مسجد حرام اور مسجد نبوی ۖکے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔شیخ السدیس نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…