ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں 71کلوگرام منشیات وصول کرتے ہوئے 6پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے زکوة، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے ریاض ریجن میں مقیم 6پاکستانی باشندوں کو 71کلو گرام میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔طلال الشلہوب نے بتایا کہ جی ڈی این سی کی جانب سے عمانی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا دی گئیں جن کے دوران 200کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔سکیورٹی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب منشیات کے ذریعے ملکی سلامتی اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا، ایسی کوششوں کو ناکام بنائے گا اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
سعودی عرب ،71کلوگرام منشیات وصول، 6پاکستانی گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، گلین فلپس نے دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
-
سٹوڈنٹ لسٹ
-
معروف بھارتی اداکار 33 برس کی عمر میں چل بسے
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات، حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
ٹیکس فائلرز کے لیے اہم خبر، ایف بی آر نے نئی لسٹ جاری کر دی
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے
-
نئے فارمولے کے تحت پٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم اعلان
-
ایران امریکا کشیدگی؛ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل، نیا فارمولا جاری
-
سکولوں کے لیے بڑی خوشخبری، محکمہ تعلیم کا اہم اقدام
-
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان کیلئے ایل این جی لانے والے قطری جہاز پر ایران کا حملہ
-
ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے،خواجہ آصف



















































