جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں انگریز دور کا فاریسٹ ایکٹ تبدیل؛ جدید ترین ٹیکنالوجی کا نظام نافذ

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)پنجاب میں انگریز دور کا فاریسٹ ایکٹ تبدیل کرکے جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل نظام نافذ کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کے تمام نظام کو کرپشن فری بنانے کیلئے 10 سال بعد انگریز دور کے بنائے فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے بعد ماحول کے تحفظ کا ادارہ ای پی اے کاغذی کارروائی کے مکمل خاتمے کے ساتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید نظام کے ذریعے پورا سسٹم چلانے والا پہلا سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔جدید نظام کی تفصیلات کے مطابق ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا جس سے سیکنڈز میں تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔ اسی طرح ہر فیصلے کی پڑتال بھی ہو سکے گی۔ فیصلوں کی وجوہات، سفارشات، منظوری سمیت ہر چیز کا ڈیجیٹل ریکارڈ ہمہ وقت دستیاب ہوگا۔

علاوہ ازیں ماحولیات سے متعلق تمام محکمے جدید ڈیجیٹل نظام کے بغیر حکم جاری کریں گے نہ کوئی منظوری دیں گے۔ڈیجیٹل نظام ای فوس (eـFOAS) کے سوا حکم جاری کرنے منظوری دینے یا کوئی انتظامی فیصلہ جاری کرنے والے محکمے کے افسر اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امپورٹ لائسنس کا اجرا بھی مکمل طور پر eـFOAS ڈیجیٹل نظام سے ہی ہوگا۔ پنجاب حکومت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات کا اجرا صرف (eـFOAS) کے ذریعے ہوگا۔ اسی طرح ڈیجیٹل نظام سے ہٹ کر جاری ہونے والا کوئی حکم، تصدیق یا منظوری قانونی اور درست نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نظام نافذ کرنے کے لیے کردار ادا کرنے والی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسانی مداخلت کا خاتمہ جعلسازی اور غیرقانونی اجازت ناموں کا خاتمہ ہے،ہم ماحول کے تحفظ کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…