سڈنی (این این آئی)سڈنی حملے میں ملوث بھارتی شہری ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا ہے۔بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی سفارتخانہ نے 24 فروری 2022 کو 10سال کے لیے جاری کیا تھا۔بھارتی سفارتخانہ کو پہلے دن سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا۔بھارتی حکام نے جان بوجھ کر حقیقت چھپا کر اپنے میڈیا کو پاکستان پر الزام تراشی کے لیے وقت دیا۔سڈنی حملے کے فورا بعد بھارتی میڈیا نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا، بھارتی میڈیا نے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی تھی۔
بھارت کی اس مذموم کوشش کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا۔آسٹریلیا نے 2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسیرا کے 2 اہلکار ملک بدر کیے تھے۔آسٹریلیا سے نکالے گئے بھارتی ایجنٹ آسٹریلیا میں مقیم بھارتیوں کی پروفائلنگ میں ملوث تھے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک ہو سکتے ہیں۔















































